the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نریندر مودی پر آر ایس ایس کے اشاروں پر کام کرنے کا الزام: ملیکارجن کھرگے
گلبرگہ11؍اکتوبر(اعتماد نیوز):سابق مرکزی وزیر ریلوئے و لوک سبھا میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ملیکارجن کھرگے نے ڈی وی سدانند گوڑا سے ریلوئے کا قلمدان واپس لینے پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ۔ کھرگے آج اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ڈکٹیٹر شپ چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ بی جے پی لیڈران مودی کی من مانی کو آخر کب تک برداشت کریں گے ۔ ملیکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے سدانند گوڑا سے ریلوئے کا قلمدان واپس لیتے ہوئے کرناٹک کے ساتھ سخت نا انصافی کی ہے ، اس نا انصافی پر کرناٹک کے بی جے پی کے ممبران لوک سبھا نے چپی سادھلی ہے ۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بی جے پی نے کسی کو مودی کے خلاف زبان کھولنے کی اجازت نہیں ہے ، یا پھر ہمت نہیں ہے ۔ ملیکارجن کھرگے



نے مزید کہا کہ اُن کے ویزر ریلوئے کی حیثیت سے سبکدوش ہونے کے بعد سدانند گوڑا کے وزیر ریلوئے بننے پر یہ توقع کی کہ کرناٹک کے ریلوئے پراجکٹس کی تکمیل میں کسی قسم کی رکاؤٹ کھڑی نہیں ہوگی۔ اب سدانند گوڑا کے وزیر ریلوئے نہ رہنے سے کرناٹک کے ریلوئے پراجکٹس کے التواء میں پڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ سدانند گوڑا سے وزارت ریلوئے کا قلمدان واپس لینے کے سبب کرناٹک کے مفادات پر کاریِ ضرب پڑی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے بلیٹ ٹرین چلانے کے اپنے دیرینہ خواب کو پورا کرنے اور ممبئی احمد آباد ریلوئے کاریڈورمنصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سدانند گوڑا سے ریلوئے کا اعتماد قلمدان چھین کر بااعتماد حامی سریش پربھو کو سونپا ہے، کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کی کابینہ مختصر ہوگی لیکن کل 21نئے وزراء کی شمولیت کے ذریعہ اُنہوں نے یہ صاف کردیا کہ وہ آر ایس ایس کے اشاروں پر چل رہے ہیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.